جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کوئٹہ سے 78 پی ٹی آئی کارکنان گرفتار، شہر میں زندگی معمول پر آگئی

11 مئی, 2023 13:13

کوئٹہ : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پرتشدد احتجاج کرنے کے الزام میں 78 پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، مبین خلجی، منیر بلوچ و دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی صوبائی سیکریٹریٹ پر پولیس چھاپے کے دوران ایک درجن سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : القادر ٹرسٹ کیس: عمران خان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

دکی میں ضلعی صدر سمیت 4 کارکنان اور چمن میں 6 رہنماؤں و درجنوں کارکنان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ مجموعی طور پر 78 پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کوئٹہ شہر میں کاروباری مراکز کھل گئے ہیں، ٹریفک معمول کے مطابق بحال ہوگئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top