مقبول خبریں
قطر کا غزہ کی تعمیر نو کے لئے 500 ملین ڈالر امداد کا اعلان
دوحا : قطر نے اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ کی تعمیر نو کے لئے 500 ملین ڈالر کی امداد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے جاری ٹوئٹر بیان میں کہا کہ ہم خودمختار حکومت کے قیام کے ذریعے مسئلے کے منصفانہ اور پائیدار حل تک اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کرنا جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم تباہ کن اثرات چھوڑ گئے
انہوں نے کہا کہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حامد الثانی کے حکم پر قطر، غزہ کی تعمیر نو کے لئے 500 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔