جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پیوٹن کو نہیں پتہ اس کیساتھ کیا ہونے والا ہے، امریکی صدر کی دھمکی

02 مارچ, 2022 20:43

واشنگٹن : امریکی صدر کا کہنا ہے کہ پیوٹن کو نہیں پتہ اس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے، روس کا یوکرین پر حملہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے پہلے اسٹیٹ آف دا یونین خطاب میں کہا کہ چھ روز قبل پیوٹن نے آزاد دنیا کی بنیادیں ہلانے کی کوشش کی۔ امریکا یوکرین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ پیوٹن نے یورپ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، پیوٹن اس وقت دنیا میں تنہاء کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج آزاد دنیا روسی صدر کو جواب دہ ٹھہرا رہی ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد نیٹو اتحاد دنیا میں امن و استحکام کیلئے قائم کیا گیا۔ امریکا نیٹو رکن ممالک کی اِنچ اِنچ زمین کا دفاع کرے گا، نیٹو ممالک کے تحافظ کیلئے امریکی افواج بھیج رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج سے امریکی فضائی حدود روسی پروازوں کیلئے بند کر دی گئی ہیں۔ جمہوریت اور آمریت کی جنگ میں جمہوریت کی جیت ہوتی ہے۔ یوکرین کو سپورٹ کرتے رہیں گے، جب تک وہ اپنے دفاع کیلئے کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس کی یوکرین پر قبضے کی کوشش جاری، تابڑ توڑ حملے، مزید 21 افراد ہلاک

امریکی صدر نے کہا کہ نیٹو ممالک کے تحفظ کیلئے امریکی افواج بھیج رہے ہیں۔ یقینی بنائیں گے کہ امریکی پابندیوں سے صرف روس کو نقصان پہنچے۔ روسی کرنسل روبل اپنی قدر 40 فیصد تک کھو چکی ہے۔ کانگریس یوکرین کیلئے مزید اسلحہ اور امداد کی منظوری دے۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ پیوٹن کو نہیں پتہ اس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے، روس کا یوکرین پر حملہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔ یوکرین کے عوام بڑے حوصلے کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔ پیوٹن نے بلا اشتعال حملہ کیا اور سفارتی کوششیں ناکام کیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top