جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف جوابی کارروائی، مچھکا حملے کا مرکزی ملزم ہلاک

23 اگست, 2024 11:35

پنجاب پولیس نے رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملے کا مرکزی ملزم ہلاک کردیا۔

رحیم یار خان کے علاقے مچھکے کے کچے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 پولیس اہلکاروں کو جدید ہتھیاروں سے قتل کرنے والے مرکزی ملزم بشیر شیر کو ہلاک کیا۔

بشیر شیر رحیم یار خان کے علاقے مچھکا میں پولیس اہلکاروں پر حملے کے مرکزی ملزمان میں سے ایک تھا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکو بشیر شیر کے دو ساتھی جوابی کارروائی میں زخمی ہوئے ہیں۔

انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس گاڑیوں پر حملے کے افسوسناک واقعے میں ملوث ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے پنجاب پولیس کے آپریشن کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان: ڈاکوؤں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی تعداد 12 ہوگئی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پنجاب سندھ کی سرحدی صورتحال

مچھکے کے علاقے میں پنجاب پولیس اہلکاروں پر حملے کے بعد گھوٹکی میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔

ایس ایس پی گھوٹکی کا کہنا تھا کہ کچا اور پکا میں پولیس چوکیوں پر اہلکاروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top