جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پنجاب پولیس کا ضمنی انتخابات میں کسی کو رعایت نہ برتنے کا فیصلہ

01 جولائی, 2022 15:33

لاہور: راؤ سردار علی خان کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پولیس کے امیج کو خراب کرنے والوں سے کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی زیر صدارت پنجاب کے 14 اضلاع کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں ضمنی انتخابات میں سکیورٹی عملہ کی تعیناتی، الیکشن کمیشن کے عملہ کو سکیورٹی کی فراہمی، امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے بارے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا کہنا تھا کہ پولیس کے غیر سیاسی کردار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، افسران و اہلکار اپنے انفرادی عمل کے خود ذمہ دار ہوں گے، کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ : ضمنی انتخابات کے حلقوں میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

سردار علی خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

آئی جی پنجاب نے صوبائی دارالحکومت کے چاروں حلقوں میں لاہور پولیس کو خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ لڑائی جھگڑے، ہوائی فائرنگ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے امیج کو خراب کرنے والوں سے کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی۔ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور پرائیویٹ گارڈز کے استعمال پر سو فیصد پابندی ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top