جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پنجاب حکومت امریکہ کے ساتھ بہترین تعلقات کی خواہاں ہے : چوہدری پرویز الہٰی

11 اگست, 2022 15:20

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں نشیب و فراز آتے رہے ہیں، بہترین تعلقات کی خواہاں ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے امریکہ کے قونصل جنرل ولیم کے میکانیول نے ملاقات کی، جس میں قونصل جنرل کی جانب سے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور چین کے تعاون کے بغیر اہم عالمی مسائل کے حل کا کوئی راستہ نہیں : اقوام متحدہ

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں نشیب و فراز آتے رہے ہیں۔ پنجاب حکومت امریکہ کے ساتھ بہترین تعلقات کی خواہاں ہے۔ پاکستان پرامن ملک ہے، ہمسایہ ملکوں سے اچھے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کو آئین کے مطابق یکساں حقوق حاصل ہیں۔ ہماری حکومت لوگوں کی فلاح وبہبود کو محور بنا کر یکساں ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top