جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پنجاب انتخابات : حکومتی اتحاد کا کاغذات نامزدگی واپس لئے جانے کا امکان

06 اپریل, 2023 13:30

اسلام آباد : حکومتی اتحاد نے پنجاب اسمبلی کے الیکشن سے متعلق نئی حکمت عملی پر کام شروع کردیا، کاغذات نامزدگی واپس لئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے مابین باضابطہ مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کو مسترد کرنے کے بعد الیکشن عمل کا حصہ نہ بننے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم، سپریم کورٹ کا پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم

8 مارچ کے شیڈول کے تحت حکومتی اتحاد نے 14 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔ 19 اپریل تک پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں، الیکشن کمیشن کے 8 مارچ کے انتخابی شیڈول کے مطابق پنجاب اسمبلی کا الیکشن 30 اپریل کو ہونا تھا۔

تین رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی اور مستقبل کی حکمت عملی بھی طے کرلی گئی ہے۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کو ہر صورت نافذ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ حکومتی اتحاد کے امیدواروں نے پنجاب میں انتخابی سرگرمیاں روک دیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top