جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی کا اصل مقصد دوبارہ سلیکٹڈ بننے کی کوشش ہے: ناصر حسین

09 اپریل, 2023 14:29

کراچی: ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا اصل مقصد دوبارہ سلیکٹڈ بننے کی کوشش ہے، نیازی جیسے بیمار ذہن حکمران خطے پر مسلط ہوئے، آج وہ تاریخ میں دفن ہیں۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بند گلی میں آنے کے بعد پی ٹی آئی شرطوں پر حکومت سے بات کرنا چاہتی ہے، اسد قیصر کہتا ہے پہلے قومی اسمبلی تحلیل کریں تو انتخابی اصلاحات پر بات کرینگے، اگر قومی اسمبلی تحلیل ہو گئی تو اصلاحات کون عمران نیازی منظور کرے گا؟۔

یہ بھی پڑھیں: 2023 کے الیکشن میں ن لیگی قیادت کے بغیر انتخابات ناقابل قبول ہیں : جاوید لطیف

ناصر حسین نے کہا کہ فواد چودھری کہتا ہے مذاکرات تب ہوں گے جب اسٹیبلشمنٹ ساتھ بیٹھے گی، پی ٹی آئی کا اصل مقصد دوبارہ سلیکٹڈ بننے کی کوشش ہے، عمران نیازی پارلیمانی نظام کا مخالف اور صدارتی نظام چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی "بگ برادر” بن کر عوام سے سوال کرنے کا حق چھیننا چاہتا ہے، عمران نیازی ایسا نظام چاہتا ہے کہ ہر شخص کی زندگی کو کنٹرول کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیازی جیسے بیمار ذہن حکمران خطے پر مسلط ہوئے، آج وہ تاریخ میں دفن ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top