جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی کا مسئلہ ہے، جہاں ہارتے ہیں، وہاں نہیں مانتے : سعید غنی

18 اکتوبر, 2022 14:41

کراچی : صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ ان کو ہار تسلیم کرنی چاہیے، پی ٹی آئی کا مسئلہ ہے، جہاں ہارتے ہیں، وہاں نہیں مانتے۔

صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے یاد گار شہدا کارساز پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم 15 ویں برسی منارہے ہیں۔ پاکستان کی لیڈر شپ نے فیصلہ کیا، اس مرتبہ سیلاب کی باعث جلسہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کے ہر شخص کو پتہ ہے کہ غنڈہ گردی پی ٹی آئی کے علاؤہ کہیں بھی نہیں ہے۔ ڈسکہ میں پولنگ بیلٹ پیپر اٹھائے تھے۔ انہوں نے پولنگ اسٹیشنز پر آگ لگائی تھی۔ ان کو ہار تسلیم کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : ملیر سے پی ٹی آئی کو شکست دینے والے پی پی کے عبدالحکیم بلوچ کا عمران خان کو کھلا چیلنج

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آج تک عوام کا فیصلہ تسلیم نہیں کیا۔ پی ٹی آئی کا مسئلہ ہے، جہاں ہارتے ہیں، وہاں نہیں مانتے۔ 2018 میں ان کی حکومت دھاندلی کرکے آئی تھی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ملیر کے عوام نے ان کو شکست دی ہے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسی گیلانی نے ایک لاکھ 8 ہزار ووٹ لیے ہیں۔ عمران خان نے کہیں سے اتنے ووٹ نہیں لیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top