جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی کو اظہار تشکر نہیں افسوس کرنا چاہیے، اپنی جیتی ہوئی دو نشستیں ہار گئی : سعید غنی

17 اکتوبر, 2022 12:23

کراچی : صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے شکست کے ڈر سے نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے نہیں کیے، تحریک انصاف اپنی ہی جیتی ہوئی نشستوں سے دو نشستیں ہار گئی۔

وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنی چھینی گئی نشست واپس لے لی۔ پی ٹی آئی کو شکست دی۔ ملیر کے لوگوں نے عمران خان کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔ کراچی میں لوگوں نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا۔

یہ بھی پڑھیں : کپتان نے سیاسی ورلڈ کپ جیتا ہے، ہمارے خلاف لڑنے والا کوئی رہ تو نہیں گیا؟ بابر اعوان

انہوں نے کہا کہ ملتان میں موسیٰ گیلانی کی فتح پی ڈی ایم کی فتح ہے۔ عمران خان نے شکست کے ڈر سے نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے نہیں کیے۔ عمران خان کو 2018 کے مقابلے میں 20 ہزار ووٹ کم پڑے۔ تحریک انصاف اپنی ہی جیتی ہوئی نشستوں سے دو نشستیں ہار گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان قومی اسمبلی کے رکن ہیں، وہ ان نشستوں پر حلف نہیں اٹھا سکتے۔ امید ہے لیاری کی نشست پر بھی جلد الیکشن ہوگا۔ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ کراچی کے لیے ہم جو کوششیں کر رہے ہیں، وہ شہریوں کو نظر آرہی ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کا تماشا بنایا ہے۔ پی ٹی آئی کو اظہار تشکر کے جائے اظہار افسوس کرنا چاہیے۔ عام انتخابات میں عمران خان 242 حلقوں میں کھڑے ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top