جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پی ٹی آئی اسمبلیاں شوق سے تحلیل کرے، وفاقی حکومت مدت پوری کرے گی : عطاء تارڑ

28 نومبر, 2022 15:18

گوجرانوالہ : عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ کھلے میدانوں سے نکل کر عمران خان نے روڈ پر جلسہ کیا، پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں شوق سے تحلیل کریں۔

گوجرانوالہ کی عدالت میں حافظ آباد جلسہ میں عمران خان کو دھمکیاں دینے کے کیس میں معاون خصوصی عطاء تارڑ، سائرہ افضل تارڑ اور محمد بخش تارڈ کی ضمانت منظور ہوگئی۔

اس موقع پر عطاء تارڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی دفعہ کو ہٹانا، ہم جیسے ملزمان کے لیے ممکن نہیں۔ عمران خان پر سے دہشتگردی کے الزامات ہٹائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہماری حکومت گرانے کے لیے اسلام آباد کا رخ کیا تھا، لیکن اپنی حکومت کے خاتمے کے اعلان کے بعد واپس لوٹے۔ کھلے میدانوں سے نکل کر عمران خان نے روڈ پر جلسہ کیا، جس کی وجہ مقبولیت میں کمی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ وزیر داخلہ کے ہوتے ہوئے ریڈ زون میں داخل نہیں ہوسکتے تھے۔ عمران خان امریکی مخالف اور اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ نواز شریف نے امریکی دباؤ کے باوجود چھ ایٹمی دھماکے کیے۔

یہ بھی پڑھیں : صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے پر قومی نہیں متعلقہ اسمبلی کا الیکشن دوبارہ ہوگا : الیکشن کمیشن

لیگی رہنماء نے کہا کہ مونس الہٰی نے چار مہینوں میں بھرپور کرپشن کی۔ اب پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو ہیں۔ اسپین میں اپنی بے نامی اثاثوں کو چھپانے گئے ہیں۔ پنجاب میں ہر درجے کی سیٹ بک رہی ہے۔ تحریک انصاف کا کوئی بھی رہنما دو دن کے لیے جیل جاتا ہے تو ہانپتا ہوا باہر آتا ہے۔ ہماری قیادت نے جرت کے ساتھ جیلیں کاٹیں۔

عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ دو دن جسمانی ریمانڈ کاٹ کر سیدھا سیپہ سالار کے خلاف بولنے لگتے ہیں۔ پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں شوق سے تحلیل کریں۔ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ آزاد کشمیر کی عوام نے عمران خان کے بیانیے کو مسترد کر دیا۔ پی ڈی ایم متحد رہے تو ان کو ایک چئیرمن بھی نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا۔ معیشت دیوالیہ ہونے سے متعلق مفتاح اسماعیل کا اپنا بیان ہے۔ اسحاق ڈار کے تجربہ کار ہاتھوں میں ملک کی معیشت ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top