جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی احتجاج : پنجاب میں فوج کو تعینات کرنے کی منظوری

10 مئی, 2023 14:33

اسلام آباد : پنجاب میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے تحریک انصاف کے احتجاج، توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے باعث فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی سفارش کی۔ فوج اور رینجرز امن و امان قائم کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان تک رسائی دی جائے، حکومت قابل ہی نہیں کہ مذاکرات کریں : شاہ محمود قریشی

وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ فوج کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت طلب کیا گیا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق پاک فوج ضلعی انتظامیہ کی معاونت کرے گی۔ 10 کمپنیوں کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کردی گئی۔ پنجاب میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج کو طلب کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top