مقبول خبریں
کراچی : پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ پیپلز سیکریٹریٹ روڈ بند، لائنز ایریا میں رکاوٹیں
کراچی : رات گئے نمائش چورنگی پر موجود پولیس پیپلز سیکریٹریٹ روڈ بند کر کے روانہ ہوگئی۔
صبح کے وقت صدر سے پیپلز سیکریٹریٹ جانے والی سڑک کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔ باقی اطراف کے سڑکوں سے پولیس اور موبائلیں ہٹ گئیں۔
پیپلز چورنگی اور نمائش چورنگی کے سڑکوں پر ٹریفک جاری ہے۔ صدر لائنز ایریا سے نمائش چورنگی کی طرف آنے والی گلیوں اور صدر سے پیپلز سیکریٹریٹ جانے والے پل کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی : مختلف واقعات میں تین افراد زخمی، ایک ملزم گرفتار
پیپلز چورنگی کے سامنے پل پر کنٹینرز کھڑے کر کے اہلکار مقرر کردیئے گئے ہیں۔ لائینز ایریا سے چورنگی تک آنے والی گلیوں پر بھی کنٹینر لگا دیئے گئے ہیں، چورنگیوں پر روڈ ٹریفک کے لیئے کھلے ہوئے ہیں۔ گلیاں بند ہونے سے موٹر سائیکل اور گاڑیوں میں موجود شہری متبادل راستوں کو استعمال کر رہے ہیں۔