جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پی ڈی ایم کا موٹو ہے مرسو مرسو الیکشن نہ کریسو : علی محمد خان

06 اپریل, 2023 13:36

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایک بار پھر خیبر پختونخوا میں انتحابات میں جیت کی طرف جارہی ہے، ان کا موٹو ہے مرسو مرسو الیکشن نہ کریسو۔

پی ٹی آئی رہنماء علی محمد خان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کو جتنا بھی تاخیر کرتے آخر الیکشن کروانے تھے۔ اصل بات یہ ہے کہ الیکشن ٹائم سے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ یہ فیصلہ نہ کرتی تو عوام کبھی یہ نہ سوچتی کہ اسٹیٹس کو کہ سامنے کھڑے ہو سکتے ہیں۔ کل ایک بار پھر شہباز شریف اور دیگر نے عدالت کیخلاف ہرزا سرائی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب انتخابات : حکومتی اتحاد کا کاغذات نامزدگی واپس لئے جانے کا امکان

ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز کی قیمت لگ سکتی ہے۔ مگر کالے کوٹ کی نہیں لگ سکتی۔ پی ڈی ایم والے شرارتی سیاسی بچے ہیں۔ آج پی ڈی ایم کا موٹو کیا ہے؟ ان کا موٹو ہے مرسو مرسو الیکشن نہ کریسو۔ ان کا موٹو ہے کہ آؤ مل کر بھاگتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ پشتون ان کو ووٹ نہیں کرتا جو کرپٹ ہوں۔ خیبر پختونخوا جا کر دیکھیں اسکول اور ہیلتھ سسٹم دیکھیں، وہاں لوگوں کی زندگی بہتر ہو رہی ہے۔ پی ٹی آئی ایک بار پھر خیبر پختونخوا میں انتحابات میں جیت کی طرف جارہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top