جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پی ٹی آئی گھٹیا حرکتیں کرنے پر اتر آئی، ملک پر سیاست کو ترجیح دی گئی : مِفتاح اسماعیل

29 اگست, 2022 15:00

اسلام آباد : وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف سے معاہدہ بحال کر کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے،  پی ٹی آئی گھٹیا حرکتیں کرنے پر اتر آئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پچھلے چار دنوں سے وزیر اعظم سیلاب متاثرین سے مل رہے ہیں۔ سندھ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کا دورہ کر چکے ہیں۔ جہاں وزیراعظم نہیں پہنچ رہے، وہاں دیگر رہنماء جا رہے ہیں۔ مریم نواز بھی مختلف علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے 15 ارب سندھ اور 7 ارب بلوچستان کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ ابھی رقم کی مزید ڈیمانڈ آ رہی ہے۔ ہمارے وسائل محدود ہیں۔ فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ پاکستان ڈوب رہا ہے۔ اسی دوران پی ٹی آئی گھٹیا حرکتیں کرنے پر اتر آئی ہے۔ ملک پر اپنی سیاست کو ترجیح دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا حکومت نے مثبت جواب دیا، وفاق کو مضبوط کریں گے : پی ٹی آئی رہنماء

ان کا کہنا تھا کہ شوکت ترین نے صوبائی وزراء کو ہدایات دیں۔ کسی نے انکار نہیں کیا ماسوائے محسن لغاری نے ایک سوال کیا۔ محسن لغاری نے کہا کیا اس سے ملک کو نقصان نہیں ہو گا؟ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ آئی ایم ایف میں میرے جاننے والے ہیں میں ان کو بتا دوں گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف سے معاہدہ بحال کر کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔ شوکت ترین مان کر گیا تھا کہ ہر مہینے 4 روپے لیوی بڑھائیں گے۔ ہم نے ان کی بارودی سرنگیں ختم کیں۔

مِفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے سے قبل میرے پارٹی رہنماء کہ رہے تھے کہ حکومت نہ لیں، مگر ہم نے ملک کو سیاست پر ترجیح دی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں کیا کام کیا؟ قرضوں کا پہاڑ کھڑا کر کے چلا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top