جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی نے ملک کو دیوالیہ ہونے کی نہج تک پہنچادیا: بلال اظہر کیانی

09 اپریل, 2023 14:27

اسلام آباد: بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ ایسے لوگ جنہوں نے 4 سال تباہی کی، آج وہ بھاشن دیتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو آج مہنگائی کے ذمہ دار ہیں، پی ٹی آئی نے ملک کو دیوالیہ ہونے کی نہج تک پہنچادیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈی نیٹر بلال اظہر کیانی کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام پی ٹی آئی دور میں ہونے والی تباہی نہیں بھولی، پی ٹی آئی والے معیشت کے بارے میں غلط پروپیگنڈا کررہے ہیں، عمران خان نے 4 سال میں معیشت کو کمزور کیا، عمران خان نے 4 سال میں 4 وزیر خزانہ لگائے، جب عمران خان کو حکومت ملی تو مہنگائی کی شرح 3 فیصد تھی۔

بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اپنے گزشتہ دور میں ملک کو اندھیروں سے نکالا، نوازشریف نے آئی ایم ایف کا پروگرام بھی ختم کیا، ن لیگ نے گزشتہ دور میں 12 ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار بڑھائی، ن لیگ کے 5 سال میں سی پیک پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری تھا، ن لیگ کے دور میں گروتھ ریٹ اور معیشت کافی اچھی تھی، نوازشریف نے ٹیکس کلیکشن ڈبل کی، روزگار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 90 دن میں تو الیکشن اب بھی نہیں ہورہے، بینظیر کے قتل پر بھی نہیں ہوئے: اسحاق ڈار

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان 2018 میں پاکستان پر مسلط ہوئے، خان صاحب نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے بے روزگار کردیا، خان صاحب نے 50 لاکھ گھر بنانے کے بجائے لاکھوں کو بے گھر کردیا،عمران خان نے کہا تھا آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا، عمران خان نے ریکارڈ قرضے لئے، 78 فیصد قرضہ بڑھادیا، عمران خان 25 ہزار ارب سے 44 ہزار ارب قرضہ لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ جنہوں نے 4 سال تباہی کی، آج وہ بھاشن دیتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو آج مہنگائی کے ذمہ دار ہیں، معیشت پر ڈھٹائی سے لیکچر دیتے ہیں جیسے کہ عوام بھول گئی، ملکی تاریخ میں عمران خان نے ٹیکس کلیکشن منفی میں جی ڈی پی گروتھ دی، بجلی کے سرکلر ڈیٹ کو 1100ارب سے 2400 ارب تک پہنچادیا تھا، جب خان صاحب آئے تو کرنٹ خسارے کی رٹ لگائی ہوئی تھی، خان صاحب اسد عمر کو معیشت کے پوسٹر بوائے سمجھ رہے تھے، پی ٹی آئی نے ملک کو دیوالیہ ہونے کی نہج تک پہنچادیا۔

بلال اظہر کا کہنا تھا کہ عمران خان سائفر جیسے جھوٹے پراپیگنڈے پر اسمبلی تحلیل کرنے پر تیار ہوگئے، پی ٹی آئی نے فرنس کمپنیوں کو خوش کرنے کیلئے سستی ایل این جی نہیں خریدی، پی ٹی آئی نے آٹے اور چینی مافیا کی جیبیں بھری، مہنگائی کا طوفان پیدا کیا، موجودہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، معیشت بہتر کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top