جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سابق جاپانی وزیراعظم شنزو آبے کی سرکاری تدفین پر احتجاج، ایک شخص کی خود سوزی

21 ستمبر, 2022 11:36

ٹوکیو : شنزو آبے کے سرکاری تدفین پر احتجاج کرتے ہوئے ایک شخص نے جاپان کے وزیر اعظم کے دفتر کے قریب خود کو آگ لگا لی۔

جاپان کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے وزیر اعظم شنزو آبے کو 8 جولائی کو انتخابی مہم کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا، جن کے اعزاز میں سرکاری طور پر مالی امداد سے ان کی آخری رسومات 27 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔

مقامی میڈیا کے مطابق جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا کے دفتر کے قریب بظاہر خود کو آگ لگانے کے بعد ایک شخص کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : جاپان کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان پاکستان کے حوالے کردیا گیا

اس شخص نے پولیس کو یہ بتانے کے بعد خود کو آگ لگا لی کہ وہ سابق وزیر اعظم شنزو آبے کے قتل کے سرکاری تدفین کے منصوبے کا مخالف تھا۔ ایک پولیس افسر آگ بجھانے کی کوشش میں زخمی ہو گیا۔

کہ اس شخص کے قریب ایک نوٹ بھی ملا ہے، جس میں جنازے کی مخالفت کا اظہار کیا گیا ہے۔ ٹوکیو میں ہونے والے واقعے کے بارے میں ابتدائی تفصیلات بہت کم تھیں، اور پولیس اور وزیر اعظم کے دفتر نے اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ جاپان میں سرکاری جنازے شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں، اور یہ فیصلہ متنازعہ رہا ہے، پولز کے مطابق تقریباً نصف عوام اس خیال کے مخالف ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top