جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

خاتون کی ہلاکت کیخلاف مظاہرے، ایران نے انسٹاگرام اور واٹس ایپ بلاک کردیئے

22 ستمبر, 2022 13:50

تہران : ایران نے میٹا پلیٹ فارمز کے انسٹاگرام اور واٹس ایپ تک رسائی کو روک دیا، جو کہ ملک کے آخری باقی سوشل نیٹ ورکس میں سے دو ہیں۔

ایران میں گزشتہ ہفتے اخلاقی پولیس کی جانب سے 22 سالہ ماہی امینی کی غیر موزوں لباس کے الزام میں گرفتاری کے بعد دوران حراست موت نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور یہ معاملہ اب تحریک کی شکل اختیار کرتا جارہا ہے۔

ملک کے کئی شہروں میں انقلاب ایران کے بعد سے غیر مثالی مظاہرے دیکھنے میں آرہے ہیں، جن میں خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے، جو بطور احتجاج اسکارف اتار کر اپنے بال کاٹ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی روس کے ساتھ روابط پر ایرانی ایئرلائنز کے تین طیاروں پر پابندی

ان بڑھتے ہوئے مظاہروں کو روکنے کے لیئے ایران کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ مغربی ایران کے صوبہ کردستان کے کچھ حصوں میں انٹرنیٹ سروس گزشتہ روز سے مکمل بند ہے، جبکہ دارالحکومت تہران سے بھی اسی قسم کی اطلاعات ہیں۔

تہران اور جنوبی ایران کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ واٹس ایپ پر صرف متن بھیج سکتے ہیں، نہ کہ تصویریں اور ایسا لگتا ہے کہ انسٹاگرام مکمل طور پر بلاک ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top