جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شہزادہ چارلس ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

10 فروری, 2022 21:15

لندن: برطانیہ کے شہزادہ چارلس کورونا میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ کرلیا ہے۔

شہزادہ چارلس کے حکام کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی شہزادہ چارلس کا آج صبح کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے تنہائی اختیار کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں 1 لاکھ سے زائد نئے کورونا کیسز رپورٹ

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شہزادہ چارلس نے ونچسٹر میں آج کی تقریبات میں شرکت نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے دورے کو دوبارہ ترتیب دینے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ چارلس دوسری بار کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں اس سے قبل 2020 میں ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top