جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وزیر اعظم کی کارکردگی جھوٹ،بد کلامی اور بد اخلاقی ہے:مریم اورنگزیب

11 جولائی, 2021 14:18

لاہور: مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم کی کل کارکردگی جھوٹ ، بدزبانی ، بد کلامی اور بد اخلاقی ہے ۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے اپنے بیان میں کہا کہ خان صاحب 3 سال میڈیا ، سیاسی مخالفین کو جیل میں ڈالنے پر آپ کی توجہ نہ ہوتی تو آج نواز شریف کی تختیاں اکھاڑنے کی ضرورت نہ پڑتی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی کل کارکردگی جھوٹ ، بدزبانی ، بد کلامی اور بد اخلاقی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کی کارکردگی نواز اور شہباز شریف کے منصوبوں پر نئی تختیاں لگانااور پرانی اکھاڑنا ہے۔عمران خان کی کارکردگی نواز شریف کڈنی اسپتال کا نام بدلنا ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے نیازی گٹھ جوڑ نے سیاسی انتقام کی ذمہ داری سنبھال لی : مریم اورنگزیب

لیگی رہنما نے کہا سوات میں گردوں کے علاج کا اسپتال سرکاری وسائل سے تعمیر نہیں ہوا تھا، اس اسپتال کی تعمیر نجی عطیات کے ذریعے ہوئی تھی ، جس میں کاروباری افراد ، مخیر حضرات ، شہریوں اور سرکاری ملازمین نے انفرادی حیثیت میں فنڈز دیئے تھے ۔

ترجمان مسلم لیگ (ن)  نے کہا  بدترین سیلاب کے بعد2010 میں یہ اسپتال تعمیر کرنے کا فیصلہ ہوا تھا،  یہ ایک ٹرسٹ اسپتال ہے. اسپتال کی تعمیر میں کوششوں پر نوازشریف کے نام پر اس اسپتال کا نام رکھا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی نہ گھر میں عزت ہے نہ گھر سے باہر: مریم نواز

انہوں نے مزید کہا عمران صاحب ایٹمی پروگرام سے نواز شریف کا نام کیسے مٹاؤ گے ؟ عمران صاحب سی پیک پر نواز شریف کا لکھا نام کیسے مٹاؤ گے؟ ملک بھر میں موٹر ویز ، بجلی ، گیس اور ایل این جی کے منصوبوں سے کیسے تختیاں اتارو گے؟ شوکت خانم اسپتال کا افتتاح بھی نوازشریف نے کیا تھا، کیا اس کا نام بھی بدلیں گے؟ہا پھر اسے گرا کر پھر بنائیں گے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top