جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعظم کا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس واپس لینے کا حکم

30 مارچ, 2023 14:16

اسلام آباد : شہباز شریف نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بے بنیاد وجوہات پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر ہوا تھا، حکومت نے پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ پہلے ہی اس فیصلے کی منظوری دے چکی ہے۔

وزیراعظم نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو ریفرنس واپس لینے کی ہدایت کی اور کہا کہ ریفرنس کے نام پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے اہلخانہ کو ہراساں اور بدنام کیا گیا۔ یہ ریفرنس نہیں تھا،ایک منصف مزاج جج کیخلاف عمران نیازی کی انتقامی کارروائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : سیاسی و معاشی عدم استحکام کا سامنا ہے، ہمیں صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا : وزیر اعظم

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ عدلیہ کی آزادی پر شب خون اور اسے تقسیم کرنے کی مذموم سازش تھی۔ اتحادی جماعتوں نے اپوزیشن کے دور میں بھی اس جھوٹے ریفرنس کی مذمت کی تھی۔ عمران نیازی نے صدر کے آئینی منصب کا اس مجرمانہ فعل کیلئے ناجائز استعمال کیا۔

انہوں نے مزید کاہ کہ صدر عارف علوی عدلیہ پر حملے کے جرم میں آلہ کار اور ایک جھوٹ کے حصہ دار بنے۔ پاکستان بار کونسل سمیت وکلاء تنظیموں نے بھی اس کی مخالفت کی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top