جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعظم کی چینی کی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کی منظوری

16 اپریل, 2023 20:25

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت لاہور میں اعلیٰ سطح اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ناجائز منافع خوری اور اسمگلنگ کی اطلاعات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

اسمگلنگ کے تدارک کیلئے وزیراعظم نے کل اسلام آباد میں اعلیٰ سطح اجلاس طلب کیا ہے، جس میں چینی سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے ملک گیر کارروائی کی حکمت عملی تیار ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگا دی

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کو اسمگلروں، منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، عوام کو ستانے والوں سے حساب لیں گے۔

وزیراعظم کی جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو چینی کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top