جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وزیراعظم شہباز شریف نے پولیو مہم کا آغاز کردیا

15 جنوری, 2023 15:02

اسلام آباد: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کوششوں اور محنت سے پولیو کے مرض پر جلد قابو پالیں گے، ملک کو پولیو سے پاک کردیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پولیو ورکرز نے مشکل حالات میں اپنا کام جاری رکھا، گزشتہ چند ماہ میں پولیو کے 20کیسز سامنے آئے ہیں، پولیو وکرز کی کوشش سے سامنے آنیوالے کیسز کے پھیلاؤ کو روک دیا، تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر پولیو وبا کا خاتمہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم سے بل گیٹس کا رابطہ، پولیو کے خاتمے کیلئے بات چیت

ان کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ اور اور دنیا دیگر ادارے پولیو کے خاتمے میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں، ملک کو پولیو سے پاک کردیں گے، سیلاب کی وجہ سے انسداد پولیو مہم متاثر ہوئی، انسداد پولیو مہم چلانے والے ورکرز نے ہر حال میں ذمہ داری جاری رکھی، مہم کے دوران شہیدہونے والے ورکرز کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چند سال پہلے پاکستان میں پولیو کا مکمل خاتمہ ہوگیا تھا، بل گیٹس سے گزشتہ دنوں میری بات ہوئی، پولیو کے خاتمے کے لیے کوششوں اور تعاون پر بل گیٹس کا شکریہ ادا کیا، مجھے امید ہے کوششوں اور محنت سے پولیو کے مرض پر جلد قابو پالیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top