جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وزیراعظم شہباز شریف کا عیدالفطر کے موقع پر قوم کے نام پیغام

22 اپریل, 2023 09:55

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالفطر کے موقع پر قوم کے نام پیغام دیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پرمسرت موقع پر پاکستان سمیت تمام عالم اسلام کو مبارک، دعا ہے کہ یہ مبارک گھڑی ہم سب کی زندگی میں ڈھیروں خوشیاں لے کر آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے ارد گرد ضرورت مندوں، یتیموں اور ناداروں سے صلہ رحمی کا مظاہرہ کریں، مشکلات کے جبر کے شکار لوگوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک کریں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت عارف علوی کی قوم کو عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد

انہوں نے کہا کہ ہم وطن عید کے موقع پر سیلاب متاثرین کو نہ بھولیں، مادر وطن پر جان قربان کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کو آزادی کی نعت سے نوازے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top