جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وزیراعظم کا ہندوستان میں اقلیتوں کے استحصال سے متعلق ڈوزیئر لانچ

15 نومبر, 2023 15:48

 

وزیراعظم نے ہندوستان میں اقلیتوں کے استحصال سے متعلق ڈوزیئر لانچ کردیا ہے ، اس ڈوزیئر میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی پامالی سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

اس ڈوزیئر میں مسلمانوں ، عیسائیوں، باقی مذاہب کی عبادت گاہوں کی بے حرمتی کے واقعات شامل ہیں ۔

ڈوزیئر میں درج ہےکہ 2014کے بعد سے ہندوستانی حکومت اقلیتوں کیخلاف مظالم جاری رکھے ہوئے ہے،اس امتیازی قوانین نے اقلیتوں کے انسانی حقوق پامال ہونے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ڈوزیئر میں درج ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کیخلاف تاریخ کی بدترین نسل کشی جاری ہے ، عالمی کنونشن کے دستخط کنندہ کے طو رپر بھارت نسل کشی کو روکنے کا پابند ہے ۔

اس ڈوزیئر میں مزید درج ہے کہ ہندوتوا نظریات کے حامل افراد اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو تباہ کررہے ہیں ، 2021 میں مسلمانوں، عیسائیوں اور سکھوں کیخلاف نفرت انگیز جرائم کے 294 واقعات رپورٹ ہوئے۔

اس ڈوزئیر کے مطابق ہندوستان بھر میں درجنوں تاریخی مساجد حملوں کی زد میں ہیں،بھارت میں 1600 سے زائد مساجد کو میڈیا مہم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ڈوزیئر میں درج ہےمقبوضہ کشمیر میں 24ہزار496 مذہبی مقامات کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ،بین الاقوامی برادری ہندوستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے۔

یہ پڑھیں : کشمیر پر بھارتی قبضےکو 76 سال : کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top