جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

14 اگست, 2024 11:31

جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیدا کا کہنا ہے کہ وہ ستمبر میں پارٹی کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ ہونے والے پارٹی انتخابات میں حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کے رہنما کی حیثیت سے دوبارہ انتخاب نہیں لڑیں گے۔

ٹوکیو میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فومیو کیشیڈا نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے ایل ڈی پی کی سربراہی کے لیے ایک نئے چہرے کو مقرر کیا جائے اور وہ ان کی قیادت کی مکمل حمایت کریں گے۔

فومیو کیشیدا نے نامہ نگاروں کو بتایا اس انتخابات میں، لوگوں کو یہ دکھانا ضروری ہے کہ ایل ڈی پی بدل رہی ہے اور پارٹی ایک نئی ایل ڈی پی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ایل ڈی پی کو تبدیل کرنے کا سب سے واضح پہلا قدم یہ ہے کہ میں پیچھے ہٹ جاؤں جب کہ میں آئندہ پارٹی کے صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا۔

اس سے قبل جاپانی میڈیا بشمول قومی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے خبر دی تھی کہ فومیو کیشیدا نے انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کو انتخابات نہ چلانے کے اپنے ارادے سے آگاہ کیا تھا۔

فومیو کیشیدا کو ستمبر 2021 میں تین سال کی مدت کے لیے پارٹی کا صدر منتخب کیا گیا تھا اور انہوں نے کچھ ہی عرصے بعد جاپان کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔

ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانسٹی ٹیوشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما کینٹا ایزومی نے کہا کہ وہ مسائل جو  فومیو کیشیدا کے لیے پریشانی کا باعث بنے وہ ابھی ختم نہیں ہوئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top