جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عوام کی مشکلات میں اضافہ، سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

18 اپریل, 2019 11:07

کوئٹہ:  سبزی فروشوں نے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ روزمرہ استعمال ہونےوالی سبزیوں کی قیمتوں میں تیس فیصد سے زائد اضافہ کردیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سےدورہوگئیں۔ سبزی فروشوں نے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرکےشہریوں کومشکلات میں ڈال دیا۔ایک ہفتے کے دوران مسلسل تین بار سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیاہے۔

ٹماٹر 80 ،مٹر 140 اور پیاز 60 روپے فی کلو فروخت کیاجارہاہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ عوام نےحکومت سےمطالبہ کیاہےکہ مہنگائی کو کم کیاجائے۔

سبزی فروشوں کی من مانی قیمتیں انتظامیہ کی جانب سےسرکاری نرخ نامہ نہ دینے کی وجہ سےبڑھائی گئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top