جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عدالتی فیصلوں کا دباؤ اور بامعنی مذاکرات اکٹھے نہیں چل سکتے: سعد رفیق

21 اپریل, 2023 14:04

لاہور: سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ملک میں بروقت اور ایک دن انتخابات واحد حل ہے، عدالتی فیصلوں کا دباؤ اور بامعنی مذاکرات اکٹھے نہیں چل سکتے۔

وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ 14 مئی کو انتخابات کرانے کا فیصلہ آئینی و جمہوری تقاضوں کے منافی ہے، عدالتی فیصلوں کا دباؤ اور بامعنی مذاکرات اکٹھے نہیں چل سکتے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ملک میں بروقت اور ایک دن انتخابات واحد حل ہے، انتخابات کیلئے قومی اور سندھ و بلوچستان اسمبلی کو ڈکٹیٹ نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم عدالت کے اس جبر کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں: مولانا فضل الرحمان

ان کا کہنا تھا کہ بلا جواز اسمبلیاں توڑنا غیر جمہوری اور غیر اخلاقی عمل ہے، اسمبلیوں سے بھاگنا تحریک انصاف کی عادت ہے، 2 اسمبلیاں بحران پیدا کرنے کیلئے توڑی گئیں، پی ٹی آئی کے پیدا کردہ بحران سمیٹنا ان ہی کی ذمہ داری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top