جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

صدر کا بل واپس کرنا افسوسناک ہے، وہ پی ٹی آئی کارکن کے طور پر کام کررہے ہیں: وزیراعظم

09 اپریل, 2023 14:18

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ بل واپس بھیجنے پر صدر مملکت پر تنقید کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ صدر کی جانب سے بل واپس کرنا افسوسناک ہے، صدر کے عمل نے ثابت کردیا وہ پی ٹی آئی کے کارکن کے طور پر کام کررہے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر عمران خان نیاز ی کیلئے آئینی ذمہ داریوں کو نظر انداز کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے عدالتی اصلاحاتی بل نظرثانی کیلئے پارلیمنٹ کو واپس بھیج دیا

خیال رہے کہ صدر مملکت نے آئین کی شقوں کا حوالہ دیتے ہوئے عدالتی اصلاحاتی بل کو پارلیمنٹ کے دائرہ اختیار سے باہر قرار دے دیا تھا۔

صدر پاکستان عارف علوی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 ( عدالتی اصلاحاتی بل ) آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت نظر ثانی کیلئے پارلیمنٹ کو واپس بھجوا دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top