جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

صدر مملکت عارف علوی نے ہراسانی کیس میں ملزم پر جرمانہ کردیا

21 اپریل, 2023 18:15

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہراسانی کیس میں ملزم پر جرمانہ کر دیا۔

سکھر ائیرپورٹ پر اے ایس ایف کی خاتون کو ائیرپورٹ منیجر نے مبینہ طور پر ہراساں کیا تھا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا ملزم نے خاتون کو سماعت کے لیے کراچی سے اسلام آباد کا سفر کرا کر ذہنی اور مالی مشکلات میں ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ خاتون شکایت کنندہ نے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کو درخواست دی تھی۔

وفاقی محتسب نے کیس پر دائرہ اختیار سے متعلق ملزم کے اعتراضات کو مسترد کر دیا تھا، ملزم نے محتسب کے حکم کے خلاف صدر کو اپیل کی جسے صدر نے بھی مسترد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی خان میں مقامی افراد نے غیرملکی خاتون کو ہراسانی کا نشانہ بنا ڈالا

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کیس کی کارروائی زیر التوا ہے جس میں شواہد ریکارڈ کیے جانے باقی ہیں۔

صدر مملکت نے ملزم کو بطور جرمانہ شکایت کنندہ خاتون کو فضائی سفر کا کرایہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top