جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس : سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی

18 ستمبر, 2023 11:00

سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت آج کرے گا۔

عدالتی کارروائی شروع ہونے سے قبل چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ججز کا پہلا فل کورٹ اجلاس بھی طلب کرلیا۔اجلاس میں عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سپریم کورٹ آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا،سپریم کورٹ ملازمین کی بڑی تعداد نے چیف جسٹس کا استقبال کیا۔

فل کورٹ کی سربراہی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شاہد وحید فل کورٹ کا حصہ ہوں گے۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر اب تک 5 سماعتیں ہو چکی ہیں، 13 اپریل کو پہلی سماعت میں ہی قانون پر حکم امتناعی جاری ہوا، 2 مئی، 8 مئی، یکم جون اور 8 جون کو بھی کیس سماعت کیلئے لگا۔

ایکٹ کے تحت ازخود نوٹسز اور بینچز کی تشکیل کا اختیار چیف جسٹس سے لے کر 3 سینئر ججز پر مشتمل کمیٹی کو دیا گیا ہے، کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے اور براہ راست درخواستیں لینے کا اختیار بھی کمیٹی کو دیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں : پریکٹس اینڈ پروسیجرل ایکٹ کے ذریعے عدلیہ میں مداخلت کی گئی ہے: چیف جسٹس سپریم کورٹ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top