ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

پیپلزپارٹی کا مالاکنڈ دویژن میں جلسہ منسوخ

15 جولائی, 2018 16:00

مالاکنڈ: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مالاکنڈ ڈویژن میں جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سانحہ مستونگ کی باعث جلسہ اور ریلی منسوخ کررہے ہیں۔

شاندان استقبال پر مالاکنڈ کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ترمیم کےبعدمالاکنڈکو اپنا حق نہیں مل رہا۔

دہشتگردی کی حالیہ لہر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پراس طرح عمل درآمدنہیں ہواجیسےہونا چاہیےتھا۔

مزید گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ دہشت گردہمیں الیکشن کےراستےسےہٹاناچاہتےہیں جبکہ شفاف الیکشن ہماراحق ہے۔ دیگرسیاسی جماعتوں کےبرعکس ہمیں بےجاتنگ کیاجاتا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کردہ دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کے حوالے سے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی نیت پرشک نہیں لیکن ڈیم بناناجوڈیشری کاکام نہیں، عدالتوں کاکام انصاف فراہم کرناہےڈیم بنانانہیں ۔

بلاول بھٹو پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کے نشتر برسانا نہ بھولے۔ عمران خان کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ عوام کیلئےقابل مذمت زبان استعمال کرتےہیں ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top