جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

طاقتور سمندری طوفان ‘اوٹس’ میکسیکو سے ٹکرایا گیا، 27 افراد ہلاک

27 اکتوبر, 2023 14:06

میکسیکو: طاقتور سمندری طوفان اوٹس شمالی امریکی ملک میکسیکو کے تفریحی مقام اکاپولکو سے ٹکرایا گیا جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان اوٹس کا شمار طاقتور ترین سمندری طوفانوں میں کیا جارہا ہے اور اس دوران ہواؤں کی رفتار 270 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے، گھروں اور ہوٹلز کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ سیلاب کی وجہ س سڑکیں بہنے سے بیشتر علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور بہت سے اسپتالوں سے مریضوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیویارک : طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دریا بپھرنے کی وجہ سے بہت سے لوگ بہہ گئے ہیں جن میں سے 4 افراد تاحال لاپتا ہیں اور مختلف واقعات میں اب تک کم از کم 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

میکسیکو کے صدر نے کہا کہ سمندری طوفان اوٹس چند ہی گھنٹوں میں بننے والا طوفان تھا اور اس طوفان کو 5 ویں نمبر کا خطرناک طوفان سمجھا گیا جس نے اکاپولکو میں تباہی مچائی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top