جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ڈاکیہ محمد دیف کی شہادت کا ذمہ دار؟ اہم انکشافات

13 اگست, 2024 20:33

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے اہم کمانڈر کی شہادت کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آگئے۔

گزشتہ ماہ غزہ میں اسرائیل نے خان یونس کے علاقے میں بمباری میں عسکری ونگ القسام بریگیڈر کمانڈر محمد دیف کو شہید کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ القسام بریگیڈز کے ایک پیغام رساں ڈاکیے کی وجہ سے اسرائیلی فوج محمد ضیف کے ٹھکانے کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوگئے۔

حماس کے ایک سیکیورٹی ذمے دار نے بتایا کہ ڈاکیے کو محمد دیف کی خان یونس بریگیڈز کے کمانڈر رافع سلامہ کے ساتھ ملاقات کی جگہ کا معلوم تھا۔

مزید پڑھیں: حماس کے فوجی سربراہ محمد دیف بھی فضائی حملے میں شہید، اسرائیل کا بڑا دعویٰ

اس ڈاکیے سے یہ معلومات ایک خفیہ ایجنٹ نے حاصل کرلیں اور یہ معلومات اسرائیلی فوج کو پہنچایا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے اس مقام پر بمباری کی جس میں محمد دیف کو نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: ایران اور مزاحمتی حماس میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش ناکام

واضح رہے کہ 13 جولائی کو اسرائیل کے اس حملے میں القسام بریگیڈز کے خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر رافع سلامہ سمیت 90 سے زائد فلسطینی بھی شہید ہوگئے تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہیگاری نے اسی وقت بتایا تھا کہ حملے کے وقت رفع سلامہ اور محمد ضیف ایک ساتھ بیٹھے ہوئے تھے تاہم حماس نے انکار کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top