جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکی انتخابات: پوپ فرانسس نے کس امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا؟

14 ستمبر, 2024 09:03

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے امریکا کے دونوں سرفہرست امیدواروں کی مخالفت کردی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سنگاپور سے روم واپس جاتے ہوئے دوران پرواز میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں پوپ فرانسس نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر تارکین وطن کی ملک بدری کے منصوبے اور کملا ہیرس پر اسقاط حمل کی حمایت پر تنقید کی۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ تارکین وطن کو اپنے ملک آنے نہ دینا ایک بڑا گناہ ہے جب کہ انہوں نے اسقاط حمل کو بھی قتل سے تشبیہہ دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہ ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس دونوں ہی زندگی کے خلاف اقدامات کے حامی ہیں، ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امیگرینٹس کے خلاف اور کملا ہیرس اسقاط حمل کی حامی ہیں۔

پوپ فرانسس نے امریکا میں کیتھولک ووٹرز پر زور دیا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس کے بجائے کسی کم برے صدارتی امیدوار کا انتخاب کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top