جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پوپ فرانسس نے پادریوں کو ہم جنس پرست جوڑوں کیلئے دُعا کی اجازت دے دی

19 دسمبر, 2023 14:07

 

رومن کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے پادریوں کو ہم جنس پرست جوڑوں کے خیرمقدم اور ان کے لیے دعائے خیر کی اجازت دے دی ہے۔

ویٹیکن سے جاری کی گئی دستاویز کے مطابق پوپ کا کہنا ہے کہ خدا کی رحمت کے طلب گاروں کو زیادہ اخلاقی تجزیے کا شکارنہیں ہونا چاہیے۔

ویٹیکن کے ڈاکٹرائن آفس کی دستاویز پوپ کی طرف سے دو رجعت پسندوں کو لکھے گئے خطوط پر مبنی جو اکتوبر میں شائع کیے گئے تھے۔

ان خطوط میں پورپ فرانسس نے کہا تھا کہ شادی کی رسم کا حصہ نہ سمجھا جائے تو ہم جنس پرست جوڑوں کو پادری دعا دے سکتا ہے۔

پوپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوئی بھی پادری کسی ہم جنس پرست جوڑے کے لیے اس وقت دعائے خیر نہ کرے جب وہ نام نہاد شادی کے بندھن میں بندھ رہا ہو، متعلقہ تقریب میں شریک ہو یا شادی کے لباس میں ہو۔

دستاویز میں یہ صراحت بھی کی گئی ہے کہ شادی عمربھر کا بندھن ہے جو مرد اور عورت کے درمیان ہوتا ہے۔
یہ پڑھیں : ویٹی کن نے مغربی ورجینیا کے بشپ پر جنسی ہراسانی کے الزامات پر پابندی عائد کردی

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top