جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پولنگ پرامن طور پر جاری ہے الیکشن کے بعد پاکستان کی ترقی کا سفر شروع ہوگا، نگراں وزیر داخلہ

08 فروری, 2024 16:01

 

اسلام آباد :نگراں وفاقی وزیرداخلہ گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ ملک میں پر امن طریقے سے پولنگ کا عمل جاری ہے، دعا ہے الیکشن کے بعد پاکستان ترقی کا سفر شروع کرے گا۔

کامن ویلتھ آبزرویشن کے سربراہ ڈاکٹر گڈلک جوناتھن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا کہ اسلام آباد میں پرامن طریقے سے پولنگ ہورہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 6 لاکھ سے زائد سیکیورٹی اہلکار ملک بھر میں تعینات ہیں، بلوچستان میں ہماری تمام فورسز ذمہ داری سے ڈیوٹی دے رہی ہیں۔

نگراں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ جو بھی حکومت بنے وہ ملک کو آگے لے کر چلے اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔

اس موقع پر کامن ویلتھ آبزرویشن کے سربراہ ڈاکٹر گڈلک جوناتھن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت نے انتخابات کیلئے بہترین لائحہ عمل ترتیب دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کامن ویلتھ کے مبصرین نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا معائنہ کیا، انتخابی عمل کا مشاہدہ کیا ہے، پاکستان میںعام انتخابات پرُامن انداز میں ہو رہے ہیں۔

یہ پڑھیں : دنیا کی کوئی طاقت شفاف الیکشن سے نہیں روک سکتی، نگراں وزیر داخلہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top