جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ملک کے مختلف شہروں میں پولیو مہم کا آغاز، پشاور میں بائیکاٹ

25 مارچ, 2019 14:32

 کرچی: پولیو ایک خطرناک بیماری ہے جس کے شکار بچے عمر بھر کیلئے معذور بن جاتے ہیں۔ ملک میں پولیو جیسی بیماری کو ختم کرنے کے لئے مختلف شہروں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے. ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈی ڈی اوز ہیلتھ اور سب رجسٹرارز کو پولیو ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی. پولیو مہم میں 18 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔

جبکہ پشاور کے قبائلی اضلاع میں لیویز اور خاصہ دار فورس کا پولیو مہم سے احتجاج اور بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ جبکہ لیویز خاصہ دار فورس کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی دیں گے اور نہ ہی بچوں کو پولیو قطرے پلوائیں گے۔ جب تک صوبائی حکومت ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتی تب تک پولیو مہم سے بائیکاٹ رہے گا۔ پولیو مہم کیلئے 897 خاصہ دار ڈیوٹی پر تعینیات تھے.

دوسری جانب نوشہرہ میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی۔ پولیو مہم 25 مارچ سے 27 مارچ 2019 تک جاری رہے گا۔ مہم کے دوران ضلع بھر میں پیدائش سے پانچ سال تک کے 288288 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو مہم کیلئے 1068 ٹیمیں بنائی گئی ہے جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے/ضلعی انتظامیہ نوشہرہ نوشہرہ:-پولیو ٹیم کی حفاظت کیلئے سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں پولیو مہم کے دروان پولیو سے انکاری والدین کو قائل کرنے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

باجوڑمیں بھی لیویز فورس اور خاصہ دار فورس کا پولیو مہم کو سیکورٹی دینے سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا گیا۔  آج سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم سیکورٹی نہ ہونے کے باعث معطل کر دی گئی۔ تحصیل خار کے علاوہ 7تحصیلوں میں پولیو مہم شروع نہ ہوسکی ۔ لیویز فورس اور خاصہ دار فورس نے اپنے مطالبات کے حق میں پولیومہم کو سیکورٹی فراہم کرنے اور بچوں کو قطرے پلانے سے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top