جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پولیس کا سابق کمشنر راولپنڈی کے پی اے کے گھر پر چھاپہ

18 فروری, 2024 15:22

سابق کمشنر راولپنڈی کے الیکشن سے متعلق متنازع بیان کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی، پولیس نے لیاقت علی چٹھہ کے پی اے کے گھر پر چھاپہ مار دیا۔

پولیس نے وزیرآباد میں سابق کمشنر کے پی اے اشفاق تارڈ کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے سالے کو حراست میں لے لیا۔

اشفاق تارڈ کی اہلیہ کے مطابق پولیس تالے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی اور پورے گھر کی مکمل تلاشی لی جبکہ تمام موبائل فونز بھی قبضے میں لے لیے۔

اشفاق تارڑ کی اہلیہ نے کہا کہ پولیس نے زبردستی گھر میں گھس کر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا ہے پولیس نے بھائی کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے عام انتخابات میں دھاندلی کروائی اور ہارے ہوئے اُمیدواروں کو جیتوا دیا۔

:یہ بھی پڑھیں

کمشنر راولپنڈی کا انتخابات میں دھاندلی کا اعتراف، مستعفی ہونے کا اعلان

راولپنڈی کمشنر کے سنگین الزامات مسترد، الیکشن کمیشن کا معاملے کی انکوائری کا اعلان

سابق کمشنر نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ اس دھاندلی میں الیکشن کمیشن سمیت چیف جسٹس بھی ملوث ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: سابق کمشنر راولپنڈی کا ضمیر اتنا بے چین تھا تو 9دن پہلے بات کرلیتے،خواجہ آصف

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top