جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

موٹر سائیکل سوار کی پولیس پر فائرنگ، 2 خواتین زخمی، ایک ملزم گرفتار

12 جولائی, 2019 10:33

کراچی : موٹر سائیکل سوار نے ناکے پر روکنے پر پولیس پر فائرنگ کردی، 2 خواتین زخمی، ایک ملزم گرفتار ہوگیا۔

ایس پی گلشن اقبال شاہنواز چاچڑ کے مطابق گلستان جوہر میں پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ پولیس نے موٹرسائیکل سوار ملزمان کوروکا تو انہوں نے فائرنگ کردی۔

پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی ہوا، تاہم وہ اپنے ساتھی کی مدد سے فرار ہوگیا۔ پولیس زخمی ڈاکو اور اس کے ساتھی کے تعاقب میں تھی۔ ایک ملزم زخمی حالت میں جناح اسپتال پہنچا، جسے شناخت کے بعد گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کی کمر میں گولی لگی ہوئی ہے، ملزم سے دیگر ساتھیوں سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top