جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملے میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

27 جون, 2024 19:02

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ ماڈل و اداکارہ زینب جمیل پر قاتلانہ حملے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے زینب جمیل حملے کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی کینٹ کو اسپیشل ٹاسک دیا گیا تھا۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی تھی، ایس ایچ او ساؤتھ کینٹ عمران خان، ایس ایچ او ڈیفنس بی داؤد احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زینب جمیل پر قاتلانہ حملے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان میں ضیاء الرحمٰن، جاوید اقبال، عادل، طیب اور رضا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: حمل کی تردید کیلئے اُشنا شاہ نے منفرد انداز میں ویڈیو شیئر کردی

اس حوالے سے ایس پی کینٹ اویس شفیق نے بتایا کہ دوران تفتیش سینکڑوں کیمروں کی فوٹیجز چیک کی گئیں، ضیاء نامی ملزم نے شوٹرز کو موٹر سائیکل اور اسلحہ فراہم کیا۔

ایس پی کینٹ نے بتایا کہ ضیاء ہی شوٹرز کو موقع پر لایا اور فائرنگ کے بعد واپس لیکر گیا، شوٹرز ہوائی جہاز پر کراچی سے لاہور آئے اور براستہ سڑک واپس گئے۔

مزید پڑھیں: شوہر کیسا ہونا چاہیے؟ مہوش حیات نے بتادیا

اویس شفیق نے بتایا کہ زینب جمیل پر براہ راست فائرنگ کرنے والے شوٹرز کا تعلق کراچی سے ہے، دونوں شوٹرز کی گرفتاری کے لیے ٹیم کراچی روانہ ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں زینب جمیل پر اُن کے سیلون کے باہر قاتلانہ حملہ ہوا تھا، سابقہ اداکارہ کی گاڑی جیسے ہی اُن کے سیلون کے باہر آکر رُکی تھی تو اسی دوران موٹرسائیکل سوار 2 حملہ آور آئے تھے اور زینب جمیل پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے تھے۔

اس قاتلانہ حملے میں زینب جمیل کو 6 گولیاں لگی تھیں، بعدازاں اُنہوں نے دورانِ علاج اسپتال سے بیان جاری کیا تھا جس میں اُنہوں نے اپنے اوپر قاتلانہ حملے کا الزام شوہر سردار جمیل پر عائد کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top