جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طارق ٹائپ21 کلاس کی الوداعی تقریب

05 اگست, 2023 12:07

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طارق ٹائپ21 کلاس کی الوداعی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی جس میںوزیر خارجہ بلاول بھٹو مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں سول و ملٹری شخصیات بشمول ’’طارق‘‘ کے سابق کمانڈنگ افسران اور عملے نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں یوم استحصال کشمیر، مسلح افواج کے سربراہان کا کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ بلاول بھٹو نے مادر وطن کے دفاع کیلئے پی این ایس طارق کی شاندار خدمات کو سراہا۔ وزیر خارجہ نے جہاز کو بہترین آپریشنل حالت میں برقرار رکھنے پر عملے کی تعریف کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس طارق نے اب تک متعدد مشن سر انجام دیے ہیں۔ پاک بحریہ کے جہاز کو یادگار کے طور پر برطانیہ کے بحری میوزیم رکھا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top