جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حکومت سازی پر ن لیگ اور پی پی کے معاملات طے، تحریری معاہدے کا امکان

19 فروری, 2024 15:56

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے حکومت سازی سے متعلق تمام امور طے کرلیے ہیں۔

ن لیگ ذرائع  کا کہنا ہے کہ حکومت سازی سے متعلق تمام امور طے ہیں، آج دونوں جماعتوں کے درمیان پاچویں ملاقات ہوگی جس میں پیپلز پارٹی اس معاملے پر اپنا جواب دے گی۔

لیگی ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار دوبارہ میثاق معیشت کی تجویز دیں گے جب کہ سرکاری اداروں کی نجکاری پر بھی پیپلز پارٹی سے تحریری معاہدہ ہوگا اور معیشت کیسے چلانی ہے آج کی بیٹھک میں یہ بھی طے کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ آج کے مذاکرات میں ایم کیو ایم کی شرکت بھی متوقع ہے، فریقین نتیجے پر پہنچنے کے بعد تحریری معاہدہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات آج شام 4 بجے سینیٹر اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر ہوں گے، ن لیگ معاہدے پر دستخط سے پہلے دیگر اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لے گی۔

ذرائع کے مطابق ہر جماعت کو اس کی نمائندگی کے مطابق کابینہ میں نمائندگی ملے گی، جب کے پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل کرانے سے متعلق ن لیگ اپنا مطالبہ دوبارہ دہرائے گی۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت بھی  اس وقت اسلام آباد میں موجود ہے۔

آج مذاکرات میں پاور شیئرنگ سے متعلق آئینی اور حکومت سازی سے متعلق امور پر پیش رفت ہونے کا امکان ہے، مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ن لیگ کا وفاقی حکومت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ، سعد رفیق کی تصدیق

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں آج پاور شیئرنگ طے پا جانے کا امکان

اس کے علاوہ ن لیگ ذرائع نے کہا کہ پارٹی قائد نواز شریف اسلام آباد میں مختصر قیام کے بعد مری چلے گئے، مری جانے سے قبل سابق وزیراعظم نے اسحاق ڈار سے ملاقات کی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top