جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سیاسی جوڑ توڑ جاری، ن لیگ اور ایم کیو ایم کا باہمی تعاون سے آگے بڑھنے پر اتفاق

13 فروری, 2024 21:06

مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے باہمی تعاون سے آگے بڑھنے پر اتفاق کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد مین شہباز شریف کی سربراہی میں اسحاق ڈار، ایاز صادق اور ملک احمد خان پر مشتمل ن لیگ وفد نے ایم کیو ایم رہنماوں سے ملاقات کی۔

ایم کیو ایم وفد میں پارٹی کنوینئر خالد مقبول صدیقی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور مصطفی کمال شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں جماعتوں نے سیاسی صورتحال اور حکومت سازی سے متعلق مشاورت کی جب کہ باہمی تعاون سے آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران صدر ن لیگ شہباز شریف نے ایم کیوایم وفد کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

پیپلز پارٹی کا حکومت کا حصہ نہ بننے اور وزارتِ عظمیٰ کیلئے ن لیگ کی حمایت کا اعلان

ن لیگ اہم معاملات پر مشاورت کرکے حکومت سازی کا فیصلہ کرے گی، مریم اورنگزیب

ادھر شہباز شریف نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ن لیگ کی حمایت کے اعلان پر نواز شریف اور اپنی طرف سے شکریہ ادا کیا ہے۔

ٹیلیفونک گفتگو میں شہباز شریف کا پی پی رہنماوں سے کہنا تھا کہ امید ہے ملکر پاکستان کو سیاسی، معاشی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top