جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ن لیگ انتظار میں ہے پی پی جسے ٹکٹ نہ دے وہ اُسے امیدوار بنالے: شرجیل میمن

21 دسمبر, 2023 15:38

حیدر آباد: شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے پاس اپنا کچھ نہیں، ن لیگ انتظار میں ہے پیپلز پارٹی جسے ٹکٹ نہ دے وہ امیدوار بنالے۔

رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ملک کی ترقی، خوشحالی چاہتی ہے، پیپلز پارٹی غریب خواتین کو گھروں کے مالکانہ حقوق دے رہی ہے، میرے حلقے میں 14 ہزار گھر بن رہے ہیں، بلاول بھٹو کا وژن سندھ حکومت نے پورا کیا، عوام شعور کے ساتھ پیپلز پارٹی کو کامیاب کرائے گی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی، سندھ میں پیپلز پارٹی کا کوئی مقابلہ نہیں، جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی مضبوط بن کر سامنے آئے گی، شہری سندھ میں 95 فیصد نشستیں پیپلز پارٹی جیتے گی، دیہی سندھ میں 100 فیصد نشستیں جیتیں گے، سروے کے مطابق پیپلز پارٹی ٹاپ پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک دوسرے کو گالی دے کر کہتے ہیں ہم سیاست کررہے ہیں: بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو، آصف زرداری کے دورے بہت کامیاب رہے، ایک جماعت برا وقت آنے پر ملک سے باہر جانے کا سوچتی ہے، ایک جماعت کا لیڈر جیل سے بیرون ملک جانے کیلئے دباؤ ڈلوا رہا ہے، پیپلز پارٹی کے علاوہ تمام جماعتیں چاہتی ہیں الیکشن تاخیر کا شکار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے پاس اپنا کچھ نہیں، ن لیگ انتظار میں ہے پیپلز پارٹی جسے ٹکٹ نہ دے وہ امیدوار بنالے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top