جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ن لیگ نے سیاست قربان کرکے ملکی حالات ٹھیک کرنے کی ٹھان لی ہے: شاہد خاقان

22 نومبر, 2022 17:02

جہلم: شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم نے طے کرلیا ہے کہ اب عوام کا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے، ن لیگ نے سیاست قربان کر کے ملکی حالات ٹھیک کرنے کی ٹھان لی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگلے الیکشن میں جیت مسلم لیگ ن کی ہوگی، آج کے حالات کی ذمہ دار دھاندلی سے آنے والی سابق حکومت ہے، ن لیگ آج بھی پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے، یقین ہے 2023 کے انتخابات میں ن لیگ کو کامیابی ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور ن لیگ، سب الیکشن سے فرار چاہتے ہیں : حافظ نعیم

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 4 سال جھوٹ بولا گیا، آج بھی جھوٹ بو لا جا رہا ہے، ہم نے طے کرلیا ہے کہ اب عوام کا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے، ن لیگ نے سیاست قربان کر کے ملکی حالات ٹھیک کرنے کی ٹھان لی ہے، ملک کی معیشت کی بحالی کے لیے ہم نے مشکل فیصلے کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات چوری کیے گئے، آرمی چیف کی تعیناتی کا حق صرف وزیراعظم کے پاس ہے، عمران خان دھمکیاں دیکر آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں، عمران خان اب بھی بلیک میلنگ اور انتشار کی سیاست کررہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top