جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسکول کی فیس صرف پلاسٹک کی چند بوتلیں

10 جون, 2019 12:45

نائجیریا: ایک اسکول میں انوکھی فیس وصول کی جانے لگی ہے۔

فیس کی مد میں رقم کے جائے بچوں سے پلاسٹک کی بوتلیں وصول کی جانے لگیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ادارے کا مقصد شہر کی صفائی ریسائکلنگ کرنا ہے۔

پہلے تو والدین بھی اس عمل کو اپنانے میں ہچکچا رہے تھے لیکن دھیرے دھیرے جب علاقے کے بچے اس اسکول میں آنے لگے تو اور والدین نے بھی متاثر ہو کر اپنے بچوں کو اس اسکول میں خشھ پلاسٹک کے کوڑے کے ساتھ بھیجنے لگے۔

 اس عمل سے والدین کا بھی یہ فائدہ ہوا کہ انہیں اب اپنے بچوں کی اچھی تعلیم کے لئے اسکول کی بھاری بھرکم فیس سے نجات مل گئی ہے۔

اس سے قبل وہ لوگ ماحولیاتی آلودگی سے بھی بچ گئے جو وہ لوگ اسی پلاسٹک کو جلایا کرتے تھے اور ٹھنڈے موسم میں خود کو گرم رکھتے تھے۔

اس اسکول میں آنے والے بچے پہلے اطراف میں کام کرتے تھے یا قریبی کارخانے میں پتھر توڑنے کا کام کرتے تھے جس کے عوض روزانہ ڈھائی ڈالر کی رقم ملتی تھی۔

لیکن اب ایسا نہیں ہے کیونکہ اس اسکول میں بڑے بچے چھوٹے بچوں کو پڑھاتے ہیں اور انہیں علامتی رقم دی جاتی ہے۔ پھر اس رقم سے اسکول انتظامیہ بچوں کو آن لائن اشیا خرید کر دیتی ہے جس میں کتابیں اور کپڑے وغیرہ شامل ہیں۔

اس اسکول کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں بچوں کو ہر فن سکھایا جاتا ہے جس میں ریاضی، انگریزی، سائنس کے ساتھ ساتھ کڑاہی، فوٹوگرافی، بڑھئی کا کام اور دیگر امور سیکھائے جاتے ہیں۔

جبکہ اس اسکول کا مرکزی نعرہ بھی یہی ہے’اسکول سے روزگار‘۔ جب کہ اس اسکول کا قانون یہ ہے کہ ہر بچے کو ہفتے میں پلاسٹک کچرے کے ٹکڑے لانا ہوتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top