منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

فلاڈیلفیا کوریڈور؛ نیتن یاہو کا فوج ہٹانے سے انکار! حماس پر نیا الزام لگادیا

06 ستمبر, 2024 21:08

اسرائیلی وزیراعظم نین یاہو نے ایک مرتبہ پھر یرغمالیوں کی رہائی کو پیچھے رکھتے ہوئے فلاڈیلفیا کوریڈور سے فوجیں ہٹانے سے انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تل ابیب میں صحافیوں سے گفتگو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ کو مصر سے ملانے والے سرحد فلاڈیلفیا راہداری سے اپنی فوجیں ہٹانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوجیں ہٹائیں تو حماس سربراہ یرغمالیوں کو کہیں اور منتقل کردیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے یرغمالیوں کی رہائی کا لالچ دیتے ہوئے کہا کہ فلاڈیلفیا راہداری سے اپنی فوجیں ہٹائیں تو حماس کے نئے سربراہ یحییٰ السنوار اس راستے سے غزہ سے باہر نکل جائیں گے، اسی راہداری سے حماس اسرائیلی یرغمالیوں کو غزہ سے کہیں اور منتقل کرنے کی منصوبہ بندی بھی بنارہی ہے۔

مزید پڑھیں: فلاڈیلفیا کوریڈور؛ مصر بھی اسرائیل کو آنکھیں دیکھانے لگا

انہوں نے مزاحمتی تحریک پر الزام عائد کیا کہ حماس اسلحہ کی اسمگلنگ کیلئے بھی یہی راستہ استعمال کرے گی۔

اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگر ہم فلاڈیلفیا راہداری کو چھوڑ دیتے ہیں تو حماس کو نہ صرف ہتھیاروں کی اسمگلنگ سے روکنا بلکہ یرغمالیوں کی منتقلی سے بھی روکنا ناممکن ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں: فلاڈیلفیا کوریڈور؛ فلسطینیوں پر ظلم کی نئی داستان رقم کرنے کا منصوبہ

اسرائیلی میڈیا کے بقول کہ یحییٰ السنوار کا منصوبہ تھا کہ وہ خود اور حماس کے باقی رہنما اسرائیلی یرغمالیوں کو لے کر فلاڈیلفیا کوریڈور کے ذریعے سینائی اور وہاں سے ایران چلیں گے۔

مزید پڑھیں: فلاڈیلفیا کوریڈور؛ اسرائیلی فوج کی موجودگی برداشت نہیں

خیال رہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے سلسلے میں فریقین اور ثالثیوں کے درمیان بات چیت 8 ماہ سے جاری ہے تاہم اسرائیل فلاڈیلفیا کوریڈور سے دستبردار ہونے پر نہیں ہے۔

یاد رہے کہ مصر کے ساتھ امن معاہدے کے بعد فلاڈیلفیا کوریڈور 1982 میں سینائی سے اسرائیل کا انخلا مکمل ہونے بعد قائم ہوا تھا۔ یہ مصر اور غزہ کے درمیان ساڑھے 14 کلومیٹر کی پٹی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top