منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

فلاڈیلفیا کوریڈور؛ مصر بھی اسرائیل کو آنکھیں دیکھانے لگا

06 ستمبر, 2024 18:45

غزہ کو مصر سے ملانے والی سرحد فلاڈیلفیا کوریڈور میں قابض اسرائیلی فوج کی موجودگی پر مصر نے اسرائیل کو آنکھیں دیکھانا شروع کردیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اعلیٰ سطح کے مصری عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غزہ میں نسل کشی اور حماس کے خلاف اپنی ناکامی کو مصر پر ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مصری عہدیدار نے کہا کہ نیتن یاہو نے گزشتہ کچھ ماہ کے دوران اپنی جارحانہ حکمت عملی سے ثابت کیا ہے کہ کہ وہ اسرائیلی یرغمالیوں کی زندہ واپسی کی پرواہ نہیں کرتے، مصر سے اسلحے کی اسمگلنگ کے اپنے الزامات کے ذریعے سلامتی اور سیاسی ناکامی کا اعلان کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: فلاڈیلفیا کوریڈور؛ فلسطینیوں پر ظلم کی نئی داستان رقم کرنے کا منصوبہ

انہوں نے کہا کہ اسرائیل یرغمالیوں کو ڈھونڈنے یا فوجی فتح حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، جسکی بھڑاس نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے، اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے میں مسلسل ناکامی پر تمام فریقوں کا عدم اطمینان ظاہر ہو چکا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم غزہ میں اپنی ناکامی چھپانے کے لیے جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: فلاڈیلفیا کوریڈور؛ اسرائیلی فوج کی موجودگی برداشت نہیں

واضح رہے نیتن یاہو کے غزہ کو مصر سے ملانے والی سرحد فلاڈیلفیا کوریڈور میں اسرائیلی فوج کی تعیناتی کے اعلان کے بعد عرب ممالک نے اسرائیل پر کڑی تنقید کی ہے جبکہ بیانات کو مسترد کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: سرزمین حفاظت جرم بن گئی! سوئزرلینڈ نے حماس پر پابندی عائد کردی

جن عرب ممالک نے مصر کا ساتھ دیا ہے ان میں سعودی عرب، امارات، کویت، قطر، سلطنت عمان، اردن اور عراق اور دیگر شامل ہیں۔

فلاڈیلفیا کوریڈور مصر اور غزہ کی سرحد پر 14 کلومیٹر طویل ایک تنگ پٹی ہے جس پر اسرائیل نے غزہ پر حملہ کرنے کے بعد قبضہ کرلیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top