جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فلاڈیلفیا کوریڈور؛ عسکری موجودگی کو صہونیوں کی شکست قرار

14 ستمبر, 2024 19:35

اسرائیل فوج کے آپریشنز برانچ کے سابق سربراہ نے غزہ کے جنوب میں فلاڈیلفیا کوریڈور میں عسکری موجودگی کو صہونیوں کی شکست قرار دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے قابض فوج کی آپریشنز برانچ کے سابق سربراہ یسرائیل زیو نے نیتن یاہو کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فلاڈیلفیا کراسنگ میں فوج کی موجودگی سے اسرائیل غزہ میں بری طرح پھنس چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کی "فلاڈیلفیا کراسنگ” میں رہنے کی ضد بے معنی ہے کیونکہ وہاں کوئی فعال سرنگ نہیں۔

مزید پڑھیں: کئی محاذوں پر جنگ چھیڑ کر اسرائیل پریشان! فوجیوں کی کمی کا سامنا

اسرائیلی فوج کے سابق آپریشنز سربراہ نے کہا کہ حماس کے ڈھانچے اور حکومت کو تبدیل کیے بغیر جنگ جاری رکھنے کا کوئی حقیقی نتیجہ نہیں نکلے گا اور صرف ہمارے فوجیوں کی جانیں ہی ضائع ہوں گی۔

مزید پڑھیں: فلاڈیلفیا کوریڈور؛ مصر کو فلسطینیوں کی یاد ستانے لگی

یسرائیل زیو نے مزید کہا کہ قابض حکومت کے وزیر اِتمار بین گوئر اور وزیرِ خزانہ بیزلیل سمٹریچ اس بات پر مقابلہ کر رہے ہیں کہ کون ایک ہمہ گیر جنگ شروع کرکے مغربی کنارے پر دوبارہ قبضہ کرے گا اور فلسطینی اتھارٹی کا تختہ الٹ دے گا۔

مزید پڑھیں: فلاڈیلفیا کوریڈور؛ نیتن یاہو کا فوج ہٹانے سے انکار! حماس پر نیا الزام لگادیا

دوسری جانب اسرائیل کو غزہ میں حماس کے علاوہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ سمیت دیگر گروپوں سے بیک وقت کئی محاذوں پر الجھنا مہنگا پڑرہا ہے۔

تل ابیب کئی محاذوں پر ایک ساتھ جنگ چھیڑنے کے سبب افرادی قوت کی شدید قلت ہوگئی، متعدد مقامات پر لڑنے کیلئے فوجی ہی دستیاب نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top